Home / News / NDMA HOLDS NATIONAL MONSOON PREPAREDNESS CONFERENCE – 2022

NDMA HOLDS NATIONAL MONSOON PREPAREDNESS CONFERENCE – 2022

GOVERNMENT OF PAKISTAN

PRIME MINISTER'S OFFICE

NATIONAL DISASTER MANAGEMENT AUTHORITY 

ISLAMABAD

***

PRESS RELEASE

Islamabad, 12th May 2022:

 

NDMA HOLDS NATIONAL MONSOON PREPAREDNESS CONFERENCE – 2022

 

 

National Monsoon Preparedness Conference 2022 held here in Islamabad on Thursday under National Disaster Management Authority (NDMA). 

 

The Conference was presided by Lt. Gen. Akhtar Nawaz, Chairman NDMA, while representatives of various federal and provincial governments, PDMAs, Pakistan Armed Forces, Emergency Response Services, Federal Flood Commission, WAPDA, SUPARCO, Irrigation Department, FWO, NHA, Pakistan Metrological Department, UN Agencies and Humanitarian Networks participated in the conference.

 

The aim of the conference was to discuss matters related to climate change, heat wave and review the preparedness and coordination amongst all stakeholders for upcoming Monsoon at national, provincial, ministry and department levels. NDMA has also launched the National Monsoon Contingency Plan 2022.

 

While welcoming the participants, Chairman NDMA highlighted climate change and its impacts, vulnerability of Pakistan to various disasters with focus on floods, need for preparedness and coordination amongst all stakeholders in case of any disaster eventuality to avoid loss of life and property. Chairman NDMA emphasized upon timely sharing of Early Warning/ Information to the grass root level, awareness and advocacy, community mobilization and timely response by relevant departments. Chairman NDMA said that we must not lose sight of Climate Change phenomenon which is already effecting in the shape of extreme weather events like heat wave and GLOF. Talking about Monsoon Contingency Plan, Chairman NDMA emphasized the need to further strengthening the disaster management and early warning system to ensure better preparedness and response.

 

Participants from different departments shared preparations made thus far and affirmed resolve to take all measures for mitigation and response to any disaster event aimed at protecting lives and public/ private properties.

***************************

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی 

پریس ریلیز

این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام مون سون تیاری کانفرنس کا انعقاد 

اسلام آباد12مئی2022 

 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جمعرات کے روز اسلام آبادمیں قومی مون سون تیاری کانفرنس کا انعقاد کیا۔کانفرنس کا مقصدماحولیاتی تبدیلیوں اور حالیہ گرمی کی شدید لہر سے موئثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاقی، صوبائی اور دیگر تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی تیاری کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو بہتر بناناتھا۔

 

 کانفرنس کی صدارت چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نوازنے کی۔کانفرنس میں شرکت کے لیے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے علاوہ فاقی اورصوبائی اداروں کے اعلی عہدیداران بشمول مسلح افواج،نیشنل ہائی وے اتھارٹی،فیڈرل فلڈ کمشن، واپڈا، محکمہ آبپاشی، ریلوے،سپارکو، ایف ڈبلیو او، محکمہ موسمیات پاکستان، اقوام متحدہ کی ایجنسیز اورانسانی امداد کے  فلاحی اداروں /تنظیموں کے نمائندگان شامل تھے۔ اس موقع پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سالانہ مون سون پلان برائے 2022کا اجراء بھی کیا گیا۔ 

 

کانفرنس کے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات اور پاکستان کی مختلف قدرتی آفات بالخصوص سیلاب اور کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات اور مختلف سٹیک ہولڈرز کی تیاری اور باہمی رابطے کو انسانی اور مالی نقصانات سے بچنے کے لیے ناگزیرقرار دیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے پیشگی اور بروقت ہنگامی اطلاع کے سسٹم، عام لوگوں تک معلومات کی رسائی اور آگہی، معاشرتی سطح  پر متحرک ہونے اور اداروں کے بروقت ریسپانس پر زور دیا ۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے منفی اثرات کو بھی مد نظر رکھنا ہے جوخطے میں شدید گرمی کی لہر اور برفانی جھیلوں کے پھٹنے سے اچانک سیلاب (GLOF) کا سبب بن رہے ہیں۔ مون سون پلان کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے آفات سے نمٹنے کے نظام کو مزید موئثر اور فعال بنانے اور بر وقت الرٹ جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

 

کانفرنس میں شریک مختلف اداروں کے نمائندگان نے محکمانہ تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور کسی بھی نا گہانی صورتحال میں عوام کے جانی اور مالی نقصان سے بچاؤ  کے لیے بر وقت اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔