Home / News / مورخہ 20 اگست 2022: این ڈی ایم اے کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کی فراہمی جاری

مورخہ 20 اگست 2022: این ڈی ایم اے کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کی فراہمی جاری

ترجمان این ڈی ایم اے 

مورخہ 20 اگست 2022

 

این ڈی ایم اے کیجانب سے سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کی فراہمی جاری

 

سندھ کے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی سامان

 آج سندھ کیلئے 35 ٹرکوں پر مشتمل راشن بیگز روانہ. یہ راشن 84 ہزار افراد کی 7 دن کی ضروریات پوری کریگا.  اسکے علاوہ سندھ کیلئے 24ٹرکوں پر مشتمل خیمے، ترپالیں اور مچھر دانیاں روانہ. یہ امدادی سامان 28 ہزار متاثرین کو شیلٹر مہیا کریگا.  امدادی سامان میں 35 ڈی واٹرنگ پمپس بھی شامل. دیگر سامان میں کچن سیٹ اور لائف جیکٹس بھی شامل. یہ امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم ایز کی مدد سے تقسیم کیا جائے گا

 

کے پی میں متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی سامان

 

کے پی میں 5 ہزار افراد کیلئے خیمے، ترپالیں، اور مچھر دانیاں پہنچا دی گئیں.  کے پی کیلئے 12ہزار افراد کیلئے راشن بیگز مہیا کئے جو انکی 7 دن کی ضروریات پوری کریگا. 6 ڈی واٹرنگ پمپس اور 6 جنریٹر بھی بھجوائے گئے. دیگر امدادی سامان میں کچن سیٹ اور حفظانِ صحت کٹس  بھی شامل ہیں.