Home / News / مورخہ 05 اگست، 2022: اسلام آباد - مون سون اپ ڈیٹ/ ترجمان این ڈی ایم اے

مورخہ 05 اگست، 2022: اسلام آباد - مون سون اپ ڈیٹ/ ترجمان این ڈی ایم اے

فوری ٹکرز 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی 

مورخہ 05 اگست، 2022

 

اسلام آباد: مون سون اپ ڈیٹ/ ترجمان این ڈی ایم اے

 

بارشوں کی صورتحال

 

30 سالہ ریکارڈ:

 

30 سالہ اوسط ریکارڈ کے مقابلے میں ملک بھر میں 133 فیصد سے زائد بارشیں

 

بلوچستان میں 305فیصد اور سندھ میں 218 فیصد زیادہ بارشیں  

 

پنجاب میں 101 فیصد، خیبرپختونخواہ میں26 فیصد زیادہ بارشیں۔ 

 

گلگت بلتستان میں68،آزاد جموں کشمیر میں9 فیصد زیادہ بارشیں

 

بارشوں /سیلاب سے نقصانات

 

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سیلاب / بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں11 اموات رپورٹ 

 

ملک بھر میں سیلاب/بارشوں کیوجہ سے اموات کی کل تعداد 549 جبکہ زخمیوں کی تعداد 628 رپورٹ 

 

زخمیوں میں کوئی بھی تشویش ناک حالت میں نہیں

 

ںسیلاب اور بارشوں کے باعث 46،219 مکانات کو نقصان پہنچا

 

ریسکیو/ریلیف آپریشن

 

  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو/ریلیف آپریشن جاری

 

وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے فی کس 10 لاکھ کے امدادی چیک کی ترسیل جاری

 

این ڈی ایم اے کیجانب سے ایس ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے سندھ اور بلوچستان کو امدادی سامان حوالے

 

امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل،مچھر دانیاں شامل

 

این ڈی ایم اے نے نیسلے کیجانب سے60 ہزار لیٹر پینے کا پانی پی ڈی ایم اے بلوچستان کے حوالے کیا 

 

نیسلے پانی کوئٹہ، جھل مگسی، اور جعفرآباد میں تقسیم کیا جائے گا 

 

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے100خیمے ہرنائی کی انتظامیہ کے حوالے کئے

 

انسانی ہمدردی کی تنظیموں کیجانب سے امدادی سامان کی فراہمی جاری 

 

تنظیموں نے آفت زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی  قائم کئے

 

 

دریاؤں کی صورتحال

 

 باقی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق 

 

ڈیموں کی صورتحال 

 

تمام ڈیموں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ 

 

سٹرکوں /پلوں کی صورتحال

 

داسو ڈیم کے قریب اچار نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم کا کچھ حصہ متاثر ہوا

 

  تاہم شاہراہ ہلکی ٹریفک کیلئے بحال 

 

باقی تمام قومی شاہراہیں اور موٹر ویز فعال

 

صوبائی اور مقامی سڑکوں پر بحالی کا کام جاری