Home / News / کے ایس ریلیف کی طرف سےبلوچستان سیلاب زدگان کیلئے امدادی راشن فراہم : 02 اگست 2022

کے ایس ریلیف کی طرف سےبلوچستان سیلاب زدگان کیلئے امدادی راشن فراہم : 02 اگست 2022

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اسلام آباد

 

 پریس ریلیز

02 اگست 2022

 * *کے ایس ریلیف کی طرف سےبلوچستان سیلاب زدگان کیلئے امدادی راشن فراہم** 

بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے ہنگامی امداد کے طور پر کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کی جانب سے ایک ہزار راشن بیگز این ڈی ایم اے کے ذریعے پانچ اضلاع میں پہنچا دیئے گئے. 

امدادی راشن جعفر آباد، نصیرآباد، صحبت پور، سبی اور کچی کے ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کیا گیا. راشن میں آٹا، دال، چینی اور گھی شامل ہیں.

واضح رہے کہ اس  سلسلے کی پہلی کھیپ 15 جولائی کو بلوچستان روانہ کی گئی تھی، جس میں 3000 راشن پیکس شامل تھے. 

----